Iqra Aziz

Add To collaction

09-Sep-2022 نفس کیا ہے؟( ہفتہ وار مقابلہ )

" نفس "

از اقراء عزیز

نفس کیا ہے؟
کیا نفس خواہشات کا نام ہے یا نفس کو مارنا واقعی ایک مشکل امر ہے؟
اس شام اپنی منزل کی جانب بڑھتے ہوئے مجھے سنسان سڑک پر ایک معصوم بچی کہیں جاتے ہوئے دکھائی دی۔ اس کے ارد گرد کتوں کو گھومتے دیکھ کر مجھے ایک دم ہی یہ فکر ستانے لگی کہ کہیں وہ اس بچی کو کوئی نقصان نہ پہنچا دیں۔ مگر پھر اپنے ہی خیال پہ خود کو شرمندہ پایا جب میری نظر سامنے سڑک پر سے آتے دو مردوں پر پڑی۔ جو اس بچی کی جانب دیکھ رہے تھے۔ دور سے میں ان کی نظروں کا اصل مفہوم نہیں سمجھ پایا تھا۔ مگر آج کل کے حالات دماغ کو صرف ایک ہی سوچ سوچنے پر مجبور کردیتے تھے۔ وہی سوچ جو بہت خوفناک اور اذیت ناک ہوتی ہے۔
اچانک اپنے ہاتھ میں پہنی گھڑی پر نظر پڑی تو وقت کا علم ہوا۔  مجھے اپنے کام کے لیے دیر ہورہی تھی۔ لہٰذا ان تمام سوچوں کو ذہن سے جھٹک کر پھر سے اپنی راہ کی جانب چل پڑا۔
کچھ دیر بعد جب میں واپس گھر کی جانب جارہا تھا۔ تبھی اچانک راستے میں مجھے وہی بچی اُس سڑک پر بے سدھ پڑی دکھائی دی۔ میں اس کے نذیک پہنچا تو معلوم ہوا اس کی سانسیں چل رہیں تھیں۔ وہ بہت خوبصورت اور معصوم بچی تھی۔ اس سے پہلے میں اپنے نفس کو بہکنے کا موقع دیتا' میں اسے فوراً سے بیشتر ہسپتال لے گیا۔
اس کے ساتھ کچھ برا تو نہیں ہوا؟  وہی خوفناک سوچ۔ اس سوچ نے میرے رونگٹے کھڑے کردیے۔
پھر معلوم ہوا کہ ایکسیڈنٹ ہونے سے اس کے سر پہ چوٹ لگی تھی اور وہ بیہوش ہوگئی تھی۔ بچی جب ہوش میں آئی تو اس کے والدین تشکر سے مجھے دیکھنے لگے۔ اور میں سوچ رہا تھا کہ کیسے لوگ ہوتے ہیں جو اپنے نفس کو خواہشات کا نام دے کر انہیں قابو نہیں کرسکتے؟ جو اپنی  تسکین کے لئے معصوم بچوں کی زندگیاں تک چھین لیتے ہیں؟ کیا نفس کو مارنا اتنا ہی مشکل ہے؟ 
مگر اس رات اپنے نفس کو مار کر میں نے جانا کہ پہلا قدم نفس پر رکھنے سے شاید میرا دوسرا قدم مجھے جنت تک لے جائے۔
بس ایک لمحہ لگتا ہے سوچ بدلنے میں اور اگر یہی سوچ ہر انسان کی ہو جائے تو ہر  بنتِ حوا محفوظ ہے۔


                              ***********       

   11
6 Comments

Maria akram khan

12-Sep-2022 01:38 AM

MASHA ALLAH 💜 iqra Bohat khubsurat tahreer hai waiqe nafs ko marna mushkil hai prr yahi tou apka taluq apny mehboob raab sy muzbot banata hai ❤️

Reply

Anuradha

10-Sep-2022 12:00 PM

واہ واہ بہت زبردست👏👏

Reply

Supriya Pathak

09-Sep-2022 07:22 PM

Mashallah 🌺

Reply